SELECT YOUR LANGUAGE:    ENGLISH    or   INDONESIAN

حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی تصویر چاند میں نمایاں ہے

اور تم دیکھو گے لوگوں کو دین اللہ میں فوج در فوج داخل ہوتے ہوئے (سورہ النصر)

مرکزی صفحہ  تعارف  حضرت عیسی  کرشمہ قدرت  الحجرالأسود  تعلیمات  دینِ الٰہی  پروگرام  تصانیف  ویڈیو  رابطہ    

حق کی آواز

 

 

نحمدہُ و نصلیّ و نسّلم علی رسولہ الکریم۔

 

( پیش لفظ)

 

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ کروڑوں درودؤسلام أس حیات النبی سرور کائنات فخر موجودات حضرت سّیدنا محمد مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر جن کے وسیلے سے اِس حقیر بندے کو تالیف کی توفیق عطا ہوئی۔ راقم نے اپنے روحانی مرشد حق حضرت سیّدنا ریاض اھمد گوہر شاہی ماظلہ العالی کے فرمودات و  بیانات جو کہ پندرہ روزہ اخبار "صدائے سرفروش" حیدر آباد میں عرصہ نو سال سے چھپتے آئے ہیں۔ اِن تمام بیانات و فرمودات کو ایک جگہ اکھٹا کر کے اِس کے دوسرے حصّے کو بھی کتابی شکل دی ہے ۔اور جلد ہی یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ کر آپ کے ہاتھوں میں ہو گا۔ اِن بیانات میں سورج، چاند، حجر آسود پر شبیہہ کا ذکر کیا گیا ہے اور تحقیق کا بھی مطالبہ کیا گیا کیونکہ نشانیاں منجانب اللہ ہیں اور قدرت الہی کا کرشمہ ہیں بعض لوگوں کا انکار ہے اِسلئے کہ اِن لوگوں کا قدرت الہی پر یقین نہیں ہے۔ ابھی بیس، بائیس دن ہی گزرے ہیں کہ خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے مزار مبارک پر انسانی شبیح کا ظہور ہوا۔ اِس خبر کو بی بی سی لندن نے بھی اپنی نشریات پاکستان کے وقت کے مطابق 31  مارچ رات آٹھ بجے نرائن بالے کے حوالے سے نشر کیا اور سجادہ نشین نے تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ اِس کے علاوہ اخبار ایکسپریس نے بھی 29  مارچ کو اِس خبر کو شائع کیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( اجمیر شریف میں خواجہ  معین الدین چشتی  کی درگاہ پر انسانی پرچھائیں )

 

اجمیر شریف (ایکسپریس نیوز) اجمیر شریف میں خواجہ  معین الدین چشتی  کی درگاہ پر انسانی پرچھائیں نے حکام کو پریشان کر دیا ہے۔ جہاں ہزارؤں افراد اِسے دیکھنے کے لیے آ رہیں ہیں۔ اِسے دیکھنے والوں نے بتایا کہ یہ عکس جو یقین کیا جاتا ہے ایک داڑھی والے شخص کا ہے۔ پہلی مرتبہ بدھ کی رات آٹھ بجے نظر آیا۔ جس کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اِس کے دیکھنے کے خواہش مند افراد شہر کے وسط میں واقع درگاہ پر پہنچ گئے۔ بے چین اور بے قابو مجمع کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی پولیس بھیجی گئی۔ درگاہ کے قدیم خادمین نے کہا کہ اِس قسم کے واقع کی مثال نہیں ملتی ۔ اِس کے بارے میں مختلف آراء دی جا رہیں ہیں۔ ایک خادم نے بتایا ہے کہ یہ عکس صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی  کا ہو سکتا ہے۔ وہاں پہ موجود زائرین نے بتایا کہ یہ عکس ایک گھنٹے کے وقفے سے نظر آتا ہے۔ 

(   ایکسپریس روز نامہ کراچی 14 محرم 1423ھ بمطابق 29 مارچ  2002  ء ایڈیٹر طاہر نجمی  )

 

اِس سے قطع نظر یہ کہ یہ شبیہ کس کی ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ قدرت الہی کے لیے کوئی چیز مشکل نہیں۔ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے جس کو چاہے عزت دے جس کو چاہے ذلیل کرے۔ کیا یہ بھی توہین رسالت ہے؟

 

حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے اِن بیانات و فرمودات کو تاریخ اور سال کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ طالبان حق اِن بیانات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔  سب سے پہلے اِن بیانات کو اوّلیت دی گئی جو 1999 کے اخبار صدائے سر فروش میں شائع ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہ بیانات کئی اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

 

آخر میں اِن تمام احباب کا شکرگزار ہوں جنھوں نے اِس کارخیر میں میرے ساتھ تعاون کیا خاص کر جناب اسد صاحب اور اشرف صاحب اور وحید انور قادری صاحب امیر صوبہ سندھ صاحبان جنھوں نے اِس کتاب کی اشاعت میں بہت زیادہ تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ اِن سب کو جزائے خیر دے۔ آمین۔

                                                                           بجاہ سیّدالمرسلین

طالب دعا

سخی محمد قادری

 

نوٹ: اِس کتاب میں شامل فرمودات اور  بیانات میں اپنی جانب سے نہ تو کسی لفظ کی زیادتی کی گئی ہے اور نہ ہی تبدیلی کی گئی ہے بلکہ من و عن تحریر کئے گئے ہیں۔

 

 

 

1998-2010 All Faith Spiritual Movement Intl'
admin@theallfaith.com