|
SELECT YOUR LANGUAGE: ENGLISH or INDONESIAN |
||
![]() |
حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی تصویر چاند میں نمایاں ہے |
![]() |
|
اور تم دیکھو گے لوگوں کو دین اللہ میں فوج در فوج داخل ہوتے ہوئے (سورہ النصر) |
||
|
مرکزی صفحہ تعارف حضرت عیسی کرشمہ قدرت الحجرالأسود تعلیمات دینِ الٰہی پروگرام تصانیف ویڈیو رابطہ |
||
|
حق کی آواز
یکم جولائی تا 15 جولائی 1999 ء اصل تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمایا نبی آخر الزماں صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی اصل تعلیمات روحانی تعلیمات ہی ہے۔نمائندہ خصوصی) نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے عرب کے وحشی قبائل کے دلوں کو روحانی تعلیمات کے نور سے روشن و منور کیا تب ہی أنھوں نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ باطنی تعلیمات کی بدولت ہی انہوں نے اپنی ظاہری کردار سے غیر قوموں کے دل موہ لئےاور مختلف قوموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا۔ آج قوم مسلم مختلف فرقوں میں بٹی ہوئی ہے۔ صرف روحانی تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہو کر ہی اتحاد و یک جہتی ، اخوت و بھائی چارگی پیدا کی جاسکتی ہے۔ یہ صرف اللہ کے نور سے ہی ممکن ہے باطنی دولت سے ہی حق و باطل کی تمیز کی جا سکتی ہے۔ دلوں میں اسم ذات " اللہ " کا نوری چراغ روشن کرنا ہماری ڈیوٹی ہے۔ ہماری تعلیمات اللہ اور أس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے عین کے مطابق ہے۔ آج لاکھوں افراد ہمارے مشن سے متفق ہیں اور انجمن سر فروشان اسلام سے وابستہ ہیں۔ یہ اللہ اور رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کی وجہ سے ہی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انجمن سر فروشان اسلام کے بانی و سرپرست اعلٰی اور عہد حاضر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے جشن عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ آپ نے مزید فرمایا کہ کائنات کے اسرارو رموز کے راز کھولنا اللہ کی جانب سے ہے۔ اللہ اپنے بھید عوام الناس پر آشکارا کر رہا ہے۔ حجر آسود ، چاند، سورج پر شبیہات ہمارے حق پر ہونے کا بین ثبوت ہے۔ اجرام فلکی اور حجر آسود پر شبیہات کا آنا منجانب اللہ ہے اور اِس کی تحقیق پر مستقل اصرار ہماری سچائی کا ثبوت ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
زرد صحافت کے بارے میں فرمایا:۔ اعلان امام مہدی علیہ السلام کی خبر سے منسوب ہمارا نام صداقت پر مبنی نہیں۔
حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنگ اخبار لندن میں ریگز انٹرنیشنل کی طرف سے خبر چھپی ہے کہ گوہر شاہی کی اجازت سے ہم امام مہدی علیہ السلام کا اعلان کرتے ہیں ۔ جب آرگنا ئزر ظفر حسین بیرسٹر سے اِس کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو جواب ملا کہ ہم نے جو پریس ریلیز اخبارات کو بھیجی تھی أس میں اجازت والے الفاظ نہیں تھے بلکہ اخبار جنگ نے اپنی طرف اِن الفاظ کا اضافہ کر دیا۔ أنھوں نے پریس ریلیز کی کاپی بھی فیکس کی ہے۔ مجھے جنگ اخبار پر بھی افسوس ہے کہ وہ احترام صحافت سے ہٹ کر ایک بڑا فتنہ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ جب کہ ماضی میں اِس کی صداقت کا میعار تھا۔ نیز بغیر مرکزی کمیٹی کی منظوری اور پابندی کے اور من مانی کی وجہ سے ایسی خبر اور الٰرا جیسے سٹیکر چھپوانے کی وجہ سے ظفر حسین کو ریگز انٹر نیشنل کے عہدہ سے ہٹایا جاتا ہے۔ آئندہ اگر وہ جماعت میں رہے تو کارکن کی حثیت سے رہے گا اور کسی بھی قسم کے عہدے کا مجاز نہ ہو گا۔
جولائی 16 تا 31 جولائی 1999 ء ختم نبوت صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر ہمارا ایمان کامل ہے۔گُجر خان ( نمائندہ خصوصی ) انجمن سر فروشان اسلام کے بانی و سرپرست اعلٰی حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے نمائندہ خصوصی صدائے سرفروش سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت محمد مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو وہ آخری نبی مانتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ أن کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان ہی نہیں ہو سکتا، وہ کافرو زندیق ہے، اِس حسّاس موضوع کو چھیڑ کر کچھ مولوی حضرات محض اپنی دکانداری چمکانا چاہتے ہیں ۔ وہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں ۔ یہ أن کے اندر کا سیّاہ پن ہے۔ عالم دین کو چاہیے کہ وہ ظاہری تعلیمات کے ساتھ ساتھ باطنی تعلیمات پر بھی توجہ دے۔ روحانی تعلیمات سے جب انسانی باطن صاف ہو جاتا ہے تو پھر ظاہر بھی درست ہو جاتا ہے۔ ظاہری خوش پوش مُلاں باطنی کدورتوں کی بنا پر ایک دوسرے پر جھوٹی تہمتیں لگاتے ہیں حتٰی کہ نمازیوں کو بھی شہید کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ جب کہ انسان کا من پاک ہو جاتا ہے تو وہ آدمی تو کجا چیونٹی کو بھی مارنے سے بھی دریغ کرتا ہے۔ روحانی تعلیمات اسلام کی اصل روح ہے جو کہ عین تعلیمات نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہے۔ اِن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم أمت محمدی کہلانے میں حق بجانب ہوں گے۔ وگرنہ مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے لوگ خود کو صیحیح اور دوسروں کو کافر ہی کہہ سکتے ہیں ۔ عالم حق نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی اصل روحانی تعلیمات کو فروغ دیں ۔ أنھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ حجر آسود، اور چاند ، سورج پر شبیہات کسی انسانی کاریگری کا نمونہ نہیں ہیں ۔ یہ منجانب اللہ ہیں۔ اِن پر تنقید اللہ پر تنقید کرنا ہے۔ ہمارے سچا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ہم آج بھی اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ یہ ہماری شبیہات ہیں حکومت اِن کی تحقیقات کرے اور جو اصل حقائق ہوں أن سے عوام کو اگاہ کرے۔
الرٰ کے سٹیکر کی اشاعت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ صاحب نے فرمایا کہ ہم نے اِس کی تقسیم پر پہلے ہی پابندی لگا دی ہے۔ چونکہ غیر مذاہب کے لوگوں نے ہماری محبت میں اسے چھپوا دیا تھا۔ وہ لاعلم تھے اِس لیے أنھیں منع کر دیا گیا کہ وہ آئندہ اِس قسم کے سٹیکر یا دوسری غیر شرعی چیزیں چھپوانے سے گریز کریں ۔ رہی مہدی کی بات تو ہم نے کبھی کسی موقع پر بھی اپنے مہدی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ ہم سے منسوب اعلان مہدی کی خبر قطعی جھوٹ پر مبنی ہے مولانا فضل أکاڑوی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد سے دوران ملاقات سوال کہ" ہندؤ بغیر کلمہ پڑھے کس طرح اللہ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟ " یہ طریقہ اسلام سے باہر ہے۔ سرکار شاہ صاحب نے جواب میں وضاحت فرمائی کہ ہم باہر ممالک میں گئے جب ہندؤ، سکھوں ، عیسائیوں سے ملے تو أن کو کہا کہ کلمہ پڑھو تو وہ " لا الہ الا اللہ" تو پڑھتے مگر محمد رسول اللہ نہ پڑھتے۔ تب ہمارے دل میں خیال آیا کہ یہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں لیتے ۔ ہم اِن کو تبلیغ نہیں کریں گے، مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو اِن کو لا الہ الا اللہ کی تعلیم دے۔ جب سال بھر بعد ہم گئے تو وہ لوگ محمد رسول اللہ بھی پڑھ رہے تھے۔ اللہ کی محبت جب أن کے دل میں آگئی تو آہستہ آہستہ محمد رسول اللہ کی محبت بھی خود بخود آ گئی۔ تب وہ مسلمان ہوئے اگر ہم أنہیں چھوڑ کرآ جاتے تو وہ آج مسلمان نہ ہوتے۔
|
|
© 1998-2010 All Faith Spiritual
Movement Intl' |